Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم تحقیقات مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم تحقیقات مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ
September 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تین رکنی ٹیم ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئی دوران تفتیش ملزم محسن علی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سازش کے پیچھے لندن اور کراچی کی بعض اہم شخصیات کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف کر ڈالا۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی برطانوی پولیس نے مرکزی ملزم محسن علی سے دوروز تک تحقیقات کیں ، دوران تفتیش ٹیم نے ملزم محسن علی سے مختلف سوالات بھی کئے ،،محسن علی سے قتل کے اصل اسباب جاننے کی کوشش بھی کئی گئی ،، ملزم سے دوران تفتیش جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ،، محسن کے بیان کی وڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی۔ کیس کے مرکزی ملزم نے غیر ملکی تفتیشی ٹیم کے سامنے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ،، ملزم نے بتایا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو کاشف کے ساتھ ملکر اینٹ اور چھری کی مدد سے قتل کیا گیا ،، سارے عمل میں انہیں معظم علی اور چند اہم شخصیات کی معاونت بھی حاصل رہی،، ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی پولیس ملزم کے بیان کی روشنی میں لندن میں بھی تحقیقات کرے گی برطانوی پولیس اس سے قبل دو ملزموں معظم علی اور خالد شمیم سے تفتیش مکمل  کی تھی اس وقت ٹیم کو ملزم محسن تک رسائی نہیں دی گئی تھی برطانوی حکام نے ملزموں کی حوالگی کا مطالبہ بھی کررکھاہے،، جس پر پہلے تو پاکستان نے کچھ تحفظات کااظہار کیا تھا لیکن وزیر داخلہ کے حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران حوالگی کا معاملہ کافی حد تک طے پا گیا ہے ،، اور اس حوالے سے وزارت داخلہ ،وزارت قانون اور وزارت خارجہ آپس میں رابطے  میں ہیں۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ ایم کیو ایم کا حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان اسکاٹ لینڈ یارڈ کی پاکستان آمد اور اہم ملزم سے تفتیش بھی ہے،، اس حوالے سے ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات سے کسی حد تک حکومت کو آگاہ کیا ہے ۔