Sunday, December 4, 2022

اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا

اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا
لندن (92 نیوز) برطانوی محکمہ موسمیات نے جاری ویک اینڈ کو اکتوبر کا سرد ترین دن قراردے دیا۔ اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں کہیں ہلکی تو کہیں شدید برف باری نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔ سکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا جبکہ شمالی انگلینڈ  کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ ادھر مڈلینڈز اور ملحقہ علاقوں میں گھروں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ سے اتوار تک سکاٹ لینڈ اور شمالی آئر لینڈ کیلئے شدید موسم کی زرد وارننگ جاری کر رکھی ہے۔