Thursday, February 22, 2024

اسپیکر پنجاب اسمبلی سے سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر کی ملاقات

اسپیکر پنجاب اسمبلی سے سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر کی ملاقات
November 1, 2018
لاہور (92 نیوز) اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے نومنتخب صدر امان اللہ کنرانی  نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ چودھری پرویزالہٰی اور چودھری شجاعت حسین نے بار کے نو منتخب کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں عامر سعید راں ،طاہرعبد اللہ ،عالمگیر ایڈوکیٹ ،علی اعجاز بٹر سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ بار نے ہمیشہ قانون اور آئین کی سربلندی کے لئے کام کیا۔ امید ہے امان اللہ کنرانی کی کامیابی سے بار کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر امان اللہ کنرانی نے کہا کہ سپریم کورٹ بار میں آپ کی حمایت پر شکرگزار ہیں۔