اسپیکر قومی اسمبلی کا ملک میں مہنگائی کا اعتراف، سابق حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہرا دیا
صوابی (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا، ذمہ داری سابق حکومتوں پر ڈال دی۔
صوابی میں تقریب سے خطاب میں اسد قیصر بولے، مہنگائی سے انکار نہیں، سب کو مشکلات ہیں۔ اقتدار میں آئے تو خزانہ خالی تھا۔
انہوں نے کہا، ملک کا خرچ 20 ارب ڈالر اور آمدن صرف 8 ارب اور خسارہ 12 ارب ڈالر تھا۔ کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا اب مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں۔