Saturday, January 28, 2023

اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس بلا لیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس بلا لیا

اسلام آباد (92 نیوز) افغانستان سمیت خطے کی بدلتی صورتحال، پاکستان کی سیاسی قیادت یکم جولائی کو سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس بلا لیا۔

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام پارلیمانی لیڈرز کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی گئی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری خصوصی دعوت پر شرکت کرینگے۔

وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی پرویز خٹک،اسد عمر،فواد چوہدری ،شوکت ترین،مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان و دیگر بھی شرکت کرینگے۔

اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول حکام افغانستان کی موجودہ صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ دیں گے۔ قومی سلامتی سے متعلق اُمور، مقبوضہ کشمیر اور امریکا کے فضائی اڈے دینے کے مطالبے پر بھی بات ہوگی۔