Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسپیکر قومی اسمبلی نے شیخ رشید کی پی اے سی میں شمولیت کے معاملے پرخاموشی توڑ دی

اسپیکر قومی اسمبلی نے  شیخ رشید کی پی اے سی میں شمولیت  کے معاملے پرخاموشی توڑ دی
February 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسپیکر قومی اسمبلی نے  شیخ رشید کی پی اے سی میں شمولیت  کے معاملے پرخاموشی توڑ دی اور بولے کہ کسی سے ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر کا کہنا ہے رولز کے مطابق کام کرنا ہے، کمیٹی میں شیخ رشید کی شمولیت سے کوئی تعلق نہیں، شیخ رشید کی اپنی مرضی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ  شیخ رشید کی اپنی پارٹی ہے، وہ جیسے چاہیں بات کر سکتے ہیں ، ہماری اپنی پارٹی ہے  اور وہ اپنے منشور پر چلتی ہے۔