Thursday, February 9, 2023

اسپیکر قومی اسمبلی نے خواجہ سعدرفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے

اسپیکر قومی اسمبلی نے خواجہ سعدرفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے
اسلام آباد (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔ اسپيکر نے اٹارنی جنرل اور وزیر قانون کے ساتھ اس حوالےسے مشاورت کے بعد آرڈر جاری کيے۔ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے قواعد 2007 کے قاعدہ 108 کےتحت  جاری کيے گئے۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے گزشتہ روز اٹارنی جنرل اور وزیر قانون سےمشاورت کی تھی جس پر انہیں مشورہ دیا گیا۔ اسپیکراجلاس میں شرکت کے لیےاسمبلی رول کے تحت کسی بھی رکن کے پروڈکشن آرڈر جاری کر سکتے ہیں۔ کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔ کل رواں سیشن کاا ٓخری دن ہے۔ نیب حکام خواجہ سعدرفیق کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کيلئےاسلام آباد منتقل کریں گے۔