اسلام آباد ( 92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ان کے صاحبزادے اور صاحبزادی کا کوروناٹیسٹ مثبت آ گیا ،گھرمیں قرنطینہ کر دیا گیا ،بھائی عبدالوحید نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی ۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، ان کے صاحبزادے اور صاحبزادی کی ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئی ، اسد قیصر کے بھائی عبدالوحید نے تینوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی ۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 25 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں کورونا وائرس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ہونے والی ملاقات کئی منٹوں پرمحیط تھی ۔
واضح رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی ، ملاقات کے بعد ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی تھی جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا جو کہ نیگیٹو آیا تھا۔