اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قانون سازی پر 14 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
اسلام آباد (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قانون سازی پر 14 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی اپنے ٹی آراو کو بھیجے گئے معاملات کے حوالے سے حتمی شکل دے گی۔
کمیٹی اپنی سفارشات اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کرے گی۔ کمیٹی میں وفاقی وزرا پرویز خٹک ، اسد عمر ، طارق بشیر چیمہ ، فہمیدا مرزا ، وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان ، خالد مقبول صدیقی ، خالد مگسی ، اپوزیشن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی ، سردار ایاز صادق ، رانا ثنا اللہ ، شاہدہ اختر علی ، نوید قمر ، شازیہ مری اور آغا حسن بلوچ شامل ہیں۔