Saturday, August 20, 2022

اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی مستعفی

اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی مستعفی
کوئٹہ (ویب ڈٰیسک)مسلم لیگ ن کے اسپیکر جان محمد جمالی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق اسپیکربلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کا استعفیٰ پارٹی کے صوبائی صدر کو موصول ہوگیا ۔ واضح رہے کہ جان محمدجمالی نے سینیٹ الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تھی اور پارٹی پالیسی کے خلاف سینیٹ کے الیکشن میں اپنی بیٹی کو سینیٹر کی سیٹ کےلئے امیدوار کے طور پر کھڑا کر دیا تھا۔ مسلم لیگ کے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی بارہا کوششوں کے باوجود موصوف نے اپنی بیٹی کو دستبردار نہیں کرایا جس نے ن لیگ کو دو سیٹوں کی شکست کا نقصان اٹھا نا پڑا ۔