اسپیکرہاؤس پنجاب میں پراسرارآتشزدگی،ریسکیو نے ایک گھنٹے بعد قابو پالیا
لاہور ( 92 نیوز) اسپیکر ہاؤس پنجاب میں پراسرار آتشزدگی سے ا سپیکر ہاؤس کو شدید نقصان پہنچا ، ریسکیو اہلکاروں نے ایک گھنٹے کی سخت محنت کے بعد آتشزدگی پر قابوپالیا۔
آتشزدگی سے اسپیکر ہاؤس کی دیواروں اور چھت کو بھی نقصان پہنچا ، 12صوفے،32پردے ،18کرسیاں بھی خاکستر ہوئیں ۔تین بیڈ بمعہ میٹرس جل گئے ۔
اسپیکر ہاؤس میں تاحال سابق اسپیکر رانا محمد اقبال رہائش پذیر ہیں جب کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی درخواست پر پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔