خداوندا! جو وعدے تو نے اپنے رسولوں کے ذریعہ سے کیے ہیں اُن کو ہمارے ساتھ پورا کر اور قیامت کے دن ہمیں رسوائی میں نہ ڈال، بے شک تو اپنے وعدے کے خلاف کرنے والا نہیں ہے".
(3: Verse 194)
اسپین کے ریسکیو عملے نے آتشزدگی کا شکار بحری جہاز کے 156 مسافروں کو بچالیا
میلور(ویب ڈیسک)اسپین کے ریسکیو عملے نے بحیرہ روم میں جلنے والے بحری جہاز میں سوار ایک سو چھپن مسافروں کو زندہ بچالیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میلورکا جزیرے سے ویلنشیا پورٹ کی جانب سفر کرنے والے بحری جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
واقعہ کے بعد اسپین کے ریسکیو عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جہاز میں سوار عملے سمیت تمام مسافروں کو زندہ بچالیا۔
دوسری جانب بحری جہاز کے حکام کا کہنا ہے کہ تاحال آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔