Friday, September 20, 2024

اسپین کی جانب سے دو سو باون سال پہلے ڈبوئے جانیوالے برطانوی جنگی جہاز کو سمندر سے نکالنے کی اجازت دیدی گئی

اسپین کی جانب سے دو سو باون سال پہلے ڈبوئے جانیوالے برطانوی جنگی جہاز کو سمندر سے نکالنے کی اجازت دیدی گئی
May 10, 2015
یوراگوئے (ویب ڈیسک) یوراگوئے حکومت نے اسپین کی جانب سے دو سو باون سال پہلے ڈبوئے جانیوالے برطانوی جنگی جہاز کو سمندر سے نکالنے کی اجازت دیدی۔ لارڈ کلائیو نامی جہاز کو اسپین نے دو سو باون سال پہلے ڈبو دیا تھا، جہاز میں سونے کے سکوں کا خزانہ بھی زیرآب مدفون ہے۔ جہاز کا سراغ دو ہزار چار میں روبن کولیڈو نے لگایا تھا اب یوراگوئے کی حکومت نے کولیڈو کو جہاز نکالنے کی اجازت دیدی ہے۔ جہاز کو سپین کے توپخانے نے اس وقت ڈبو دیا تھا جب برطانیہ اور پرتگالی کولونیا ڈیل سیکریمنٹو پر قبضے کی کوشش کی۔ جہاز میں سوار دو سو فوجی بھی ہلاک ہو گئے تھے۔ سات سالہ جنگ میں شہر پر سپین کا قبضہ برقرار رہا لیکن ایک معاہدے کے تحت شہر پرتگیزیوں کو واپس کر دیا گیا تھا۔ پچاس میٹر طویل چھے منزلہ جہاز کو سمندر سے نکالنے کا کام اگست مین شروع ہو گا۔