اسپین میں گرلز موٹر بائیک ورلڈ چیمپن شپ ریس کا انعقاد

اسپین ( 92 نیوز ) اسپین میں گرلز موٹر بائیک ورلڈ چیمپئن شپ کا رنگا رنگ میلہ سجایا گیا، خواتین بائیکرز نے ایسی بائیک چلائی کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے ،اسپین کی کراسکو نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اسپین میں گرلز موٹر بائیک ورلڈ چیمپئن شپ ریس کے ایونٹ میں ماہر خواتین نے شرکت کی ، شرکا نے عمدہ پرفارمنس سے خوب رنگ جمایا،صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
صنف نازک تیز رفتاری سے نہ گھبرائیں،جیت کے لیے خوب جان لڑائی ، شائقین نے بھی خواتین بائیکرز کی پرفارمنس کو خوب سراہا ۔
اسپین کی کراسکو نے ہمت دکھائی ،حریفوں کو دھول چٹائی۔