Saturday, July 27, 2024

اسپین میں وولٹا کیٹالونیا سائیکل ریس جاری

اسپین میں وولٹا کیٹالونیا سائیکل ریس جاری
March 24, 2021

اسپین (92 نیوز) اسپین میں وولٹا کیٹالونیا سائیکل ریس جاری ہیں ، سائیکلسٹ کی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں ۔

اسپین میں وولٹا کیٹالونیا ریس میں سائیکلسٹ کی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششیں جاری ہیں، آسٹریلیا کے سائیکلسٹ روہن ڈینس نے دوسرے مرحلے میں 18.5کلومیٹر کا فاصلہ 22منٹ اور 27 سیکنڈز میں طے کر کے دوسرے مرحلے کا کھیل اپنے نام کرلیا ہے ۔

فرانس کے سائیکلسٹ ریمی کاواگنا دوسرے نمبر پر رہے ،ایونٹ میں پرتگال کے جواؤ المیڈا نے مجموعی برتری حاصل کر لی ہے۔