Saturday, July 27, 2024

اسپین :سوئیا ایئرپورٹ پر ملٹری کارگو طیارہ گرکر تباہ،حادثے میں دس افراد ہلاک

اسپین :سوئیا ایئرپورٹ پر ملٹری کارگو طیارہ گرکر تباہ،حادثے میں دس افراد ہلاک
May 9, 2015
میڈرڈ (ویب ڈٰیسک)سوئیا ائیرپورٹ پرملٹری کارگوطیارہ گرکرتباہ،حادثے میں 10افراد ہلاک ہوگئے تفصیلات کے مطابق اسپین میں فوج کا کارگو جہاز تربیتی پروازکے دوران گرکرتباہ ہوگیا،حادثے میں عملے کے تمام  دس افراد ہلاک ہو گئے۔ واقعہ سوئیا ائرپورٹ کے قریب اس  وقت  پیش  آیاجب اے  فور  زیرو زیرو ایم نامی  جہاز تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک   گرکر تباہ  ہو گیا ۔ جہاز میں   عملے کے دس  افراد سوار تھے   جن کی  ہلاکت   کی تصدیق  ہو گئی ہے ، فوری   طور پر  حادثے  کی وجہ  کا  پتہ  نہیں چل سکا ۔ حادثے کے بعد سوئیا ائرپورٹ کوپروازوں کے لیے بندکردیاگیا۔ واضح رہے کہ مال بردار جہاز،گزشتہ  سال   سپین  کی فضائیہ میں شامل کیاگیاتھا۔