Sunday, October 2, 2022

اسپین میں عوامی تحریک کے زیر اہتمام تقریب ، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

اسپین میں عوامی تحریک کے زیر اہتمام تقریب ، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

میڈرڈ (92 نیوز) اسپین میں پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس اور تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اورسانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کوسزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
اسپین میں منعقدہ تقریب میں عوامی تحریک یورپ کے صدر شاہد ملک، پیپلز پارٹی کے ساجد گوندل، تحریک انصاف اسپین کے ملک شہباز، محمد اقبال چودھری اور پی ایس پی سمیت دیگر جماعتوں کے مقامی رہنما موجود تھے۔
مقررین نے کہا کہ ختم نبوت ان کے ایمان کا حصہ ہے۔ قانون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ مقبوضہ بیت المقدس فلسطینیوں کا ہے اور انہی کا رہے گا۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔