Saturday, July 27, 2024

اسپینش کوپا فٹبال ، سیکنڈ لیگ میں بارسلونا نے ویلنشا کیخلاف دو گولز سے میدان مارلیا

اسپینش کوپا فٹبال ، سیکنڈ لیگ میں بارسلونا نے ویلنشا کیخلاف دو گولز سے میدان مارلیا
February 9, 2018

لندن (92 نیوز) سیکنڈ لیگ میں بارسلونا نے ویلنشا کیخلاف صفر کے مقابلے میں دو گولز سے میدان مارلیا ۔ فاتح ٹیم کیجانب سے کاؤٹینو اور ریکیٹک نے ایک ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی ۔
اسپینش کوپا فٹبال میں بارسلونا کی پیش قدمی جاری ہے ۔
پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن دونوں سائیڈز گول کرنے میں کامیاب نہ ہو پائیں ۔
دوسرے ہاف میں بارسلونا کی ٹیم کا جادو سرچڑھ کر بولا اور 49 ویں منٹ میں کاؤٹینو نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔
82 ویں منٹ میں ریکی ٹِک نے ایک اور گول داغ کر بارسلونا کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا ۔
حریف ٹیم نے میچ میں واپسی کے لیے خوب جان ماری لیکن ناکام رہی ۔