Thursday, April 25, 2024

اسپینش لیگ، ویلینشیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد لیونٹے کو شکست دے دی

اسپینش لیگ، ویلینشیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد لیونٹے کو شکست دے دی
December 21, 2021 ویب ڈیسک

میڈرڈ (92 نیوز) اسپینش لیگ میں ایک اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ ویلینشیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد لیونٹے کو شکست دے دی۔

ویلینشیا نے حریف ٹیم کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔

 

فری اسٹائل اسکیئنگ ورلڈکپ میں فرانس کے باسٹین مڈول کامیاب

ادھر اٹلی میں فری اسٹائل اسکیئنگ ورلڈکپ کے مقابلے جاری ہیں۔ برف پوش پہاڑوں پر مردوں کے ساتھ خواتین نے بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

مردوں کے مقابلوں میں فرانس کے باسٹین مڈول نے کامیابی حاصل کی ۔ خواتین کیٹگری میں سویڈن کی سینڈرا نیسلنڈ نے میدان مارا۔