Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسپینش لیگ، بارسلونا نے ولا رالے کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی

اسپینش لیگ، بارسلونا نے ولا رالے کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی
November 28, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) اسپینش لیگ میں بارسلونا نے ولا رالہ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

یورپ کے مختلف ممالک کی  فٹبال لیگز  میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں۔ اسپینش لیگ میں  بارسلونا کا مقابلہ ولا ریال سے ہوا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹٰیمیں  گول کرنے میں ناکام رہیں۔ دوسرے ہاف میں کھیل  میں تیزی دیکھی گئی۔ بارسلونا نے  دوسرے ہاف کےآغاز میں گول  کر کے برتری حاصل کر لی۔

76ویں منٹ میں ولا ریال نے گول داغ کر  میچ برابر  کر دیا۔ 88 ویں منٹ میں بارسلونا نے گول  کر کے میچ میں برتری حاصل کر لی۔ انجری ٹائم میں  بارسلونا نے مزید ایک گول کر  کے  تین ،ایک سے کامیابی حاصل کی۔

 دوسری طرف انگلش پریمیئر لیگ میں آسٹن ولا اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ آسٹن ولا نے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے  میں دو گول سے مات دی۔

 ادھر جرمن فٹبال لیگ میں ڈورٹمنڈ اور ولفس برگ کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں ۔ ڈورٹمنڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو ایک مقابلے میں تین گول سے پچھاڑا۔