Tuesday, October 4, 2022

اسپینش لالیگا: الاوس نے لاس پامز کو0 -2سے شکست دے دی

اسپینش لالیگا: الاوس نے لاس پامز کو0 -2سے شکست دے دی

سپین (92 نیوز) اسپینش لالیگا میں اعصاب شکن مقابلے، یکطرفہ مقابلے میں الاوس نے لاس پامز کو صفر کے مقابلے میں دو گولز سے شکست  دے دی۔

الاوس کی ٹیم نے آغاز سے ہی عمدہ کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا ،23ویں منٹ میں گومز نے شاندار گول اسکور کرکے الاوس کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔

دوسرے ہاف میں بھی الاوس کی ٹیم چھائی رہی 55ویں منٹ میں مونر نے گیند کو جال کر راہ دکھا کراپنی ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا۔

لاس پامز کی ٹیم نے کم بیک کرنے کی بھرپور کوششیں کی لیکن مخالف ٹیم کی  دفاعی حکمت عملی کے سامنے کامیاب نہ ہو  پائی۔