Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا،بارسلونا،سوسیڈیڈنے اپنے میچز جیت لئے

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا،بارسلونا،سوسیڈیڈنے اپنے میچز جیت لئے
January 7, 2019
لندن ( 92نیوز) اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں اعصاب شکن مقابلے جاری ہیں ، کلب بارسلونا نے گتافی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا ج کہ  ریال  سوسیڈیڈ  نے ریال میڈرڈ کو دو صفر سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا۔ ریال میڈرڈ کے ہوم گراؤنڈ میں ہونے والے میچ کےآغاز سے ہی مہمان ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور تیسرے منٹ میں پینلٹی پر گول داغ کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی،پہلے ہاف کے اختتام تک میچ کا اسکور ایک صفر رہا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرےکےگول پوسٹ پر خوب حملے کیے ، 83 ویں منٹ میں روبن نے سوسیڈیڈ کی طرف سے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری دو صفر کر دی جو میچ کا فائنل اسکور رہا۔ ایک اور میچ میں بارسلونا نے گتافی کےخلاف دو ایک سے کامیابی حاصل کی، بارسا کی طرف سے لیونل میسی اور سواریز نے ایک ایک گول اسکور کیا، پوائنٹس ٹیبل پر بارسا 40 پوائنٹس کےساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔