Thursday, October 6, 2022

اسپیشل پروٹیکشن گروپ کے سابق سربراہ کے استعفے کے پیچھے مودی ہے،راہول گاندھی

اسپیشل پروٹیکشن گروپ کے سابق سربراہ کے استعفے کے پیچھے مودی ہے،راہول گاندھی
نئی دہلی ( 92 نیوز ) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی مزید مشکلات میں گھر گئے ، اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے مودی پر ایک اور وار کیا ہے۔ راہول گاندھی نے مودی پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسپیشل پروٹیکشن گروپ کے سابق سربراہ کے استعفے کے پیچھے مودی کا ہاتھ ہے  ، مودی نے  سریواستو  سے زبردستی استعفیٰ لیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ اسپیشل پروٹیکشن گروپ کےسابق سربراہ سریواستو نے آرایس ایس اور شیوسینا کےکارندوں کوایس پی جی میں شامل کرنےسےانکارکیاتھا جس پر ان سے زبردستی استعفیٰ لے لیا گیا۔ اسپیشل پروٹیکشن گروپ  بھارتی وزیراعظم کی حفاظت پرمامور ہوتا ہے۔