Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسپیشل اولمپکس پاکستان نے عوام کے دلوں میں گھر کر لیا ہے

اسپیشل اولمپکس پاکستان نے عوام کے دلوں میں گھر کر لیا ہے
October 25, 2021 --- ویب ڈیسک

رونق لاکھانی اور ان کی ٹیم کی کاوشیں سراہے جانے کے قابل ہیں

میرپور خاص میں نئے آفس کا قیام مثبت تبدیلیاں لائے گا 

(تحریر: کاشف شمیم صدیقی)

اسپیشل اولمپکس پاکستان غیر منافع بخش ادارہ ہے جو جوائنٹ اسٹیک کمپنیز، کراچی کے تحت رجسٹرڈ ہے۔ پاکستان نے 1989 میں تقریبا 20 اولمپک رجسٹرڈ کھلاڑیوں کے ساتھ اسپیشل اولمپکس تحریک میں شمولیت اختیار کی۔ ادارے کے پاس اب 28 ہزار 500 سے زیادہ رجسٹرڈ ایتھلیٹس ہیں، 750 سے زیادہ کوچز اور 3 ہزار سے زیادہ رضاکار ہیں، 2019 تک 340 سے زیادہ مقابلے منعقد ہوچکے ہیں۔

اسپیشل اولمپکس پاکستان کا مشن ذہنی معذور بچوں اور بالغوں کے لیے سال بھر کھیلوں کی تربیت اور کھیلوں کے مقابلے فراہم کرنا اور انہیں جسمانی فٹنس بحال رکھنے، ہمت بڑھانے اور خوشیاں محسوس کرنے کے مسلسل مواقع فراہم کرنا ہے۔

علاوہ ازیں تحائف کا تبادلہ، مہارتوں اور ان کے خاندانوں، دیگر اسپیشل اولمپکس کھلاڑیوں اور معاشرے کے دیگر طبقات کے ساتھ دوستی بھی فرائض میں شامل ہے۔

طریقہ کار:

اسپیشل اولمپکس پاکستان، دانشورانہ معذوری کے حامل افراد کو تربیت اور شرکت کے مفت مواقع فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ مہارتوں اور جسمانی فٹنس میں اضافہ اور اس کا اظہار کرسکیں۔ خصوصی کھلاڑی خصوصی سکولوں کے تحت یا آزادانہ طور پر کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں، جو تربیت کے بعد شہر، صوبائی اور قومی سطح پر منعقد ہوتے ہیں تاکہ ان کی مہارت کو نکھارا جاسکے اور معزوری کے حامل افراد عالمی سطح پر کھیلوں میں حصہ لے سکیں اور پاکستان کی نمائندگی کریں۔

رضاکار، اسپیشل اولمپکس تحریک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ اسپیشل اولمپکس پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، کوچز اور خاندان، رضاکارانہ طور پر اپنا وقت، توانائی اور اپنے مشن کو حاصل کرنے میں تنظیم کو معاونت فراہم کرنے کا عزم دیتے ہیں۔

اسپیشل اولمپکس پاکستان، نہ صرف کھیلوں کے ترقیاتی پہلوؤں کو اُجاگر کرتا ہے بلکہ صحت اور قیادتی پروگراموں کے ذریعے ذہنی طور پر معذور افراد کے معیار زندگی کو بہتر بناتا ہے۔اسپیشل اولمپکس معاشرے میں ان کی شمولیت کو بڑھانے اور انہیں معاشرے کے مرکزی دھارے کے ذمہ دار رکن بننے میں تعاون فراہم کر رہا ہے۔

پروگرام اور مقاصد:

  1. کھیلوں کی تربیت:

اسپیشل اولمپکس پاکستان، 10 اولمپک طرز کے کھیلوں میں سال بھر کھیلوں کی تربیت فراہم کرتا ہے۔ موسم گرما کے کھیل جوفی الحال فراہم کیئے جا رہے ہیں وہ ہیں: تیراکی، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کرکٹ، فٹ بال، سائیکلنگ، پاور لفٹنگ، ٹینس، ٹیبل ٹینس اور بوچی۔ موسم سرما کے کھیل جن کے لیےفی الحال تربیت حاصل کی جا رہی ہے وہسنو شوئنگ اور الپائن سکینگ ہیں۔

  1. صحت مندانہ ایتھلیٹس پروگرام

صحت مندانہ ایتھلیٹس پروگرام کھلاڑیوں اور ان کے والدین کو صحت کی خدمات اور معلومات فراہم کرتا ہے جو کہ ان کی انتہائی ضرورت ہے۔

  1. ینگ ایتھلیٹس پروگرام

ینگ ایتھلیٹس پروگرام احتیاط سے تشکلیل کیا گیا ہے تاکہ 2 سے 7 سال تک کے خصوصی کھلاڑیوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

  1. فیملی سپورٹ نیٹ ورک:

تبدیلی کا پہلا اقدام ذہنی معذور افراد کے خاندان کے ارکان کی سوچ کو تبدیل کرنا ہے۔ فیملی سپورٹ گروپ خاندان کے ارکان کو بطور رضاکار، کوچز اور سرپرست دوسرے خاندانوں کو ان کے تجربے کی بنیاد پر تربیت اور تعلیم دینا ہے۔

  1. نوجوانوں کو متحرک کرنا

خصوصی اولمپکس پاکستان، پاکستان کے توانا نوجوانوں کو فعالی طور پر مصروف کررہا ہے۔کراچی کے نجی اسکولوں میں یوتھ ایکٹیویشن سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد یہ طلباء اسپیشل اولمپکس پاکستان میں رضاکاروں اور یونیفائیڈ پارٹنرز کے طور پر شامل ہوتے ہیں۔

  1. ایتھلیٹ لیڈر شپ پروگرام

ایتھلیٹ لیڈرشپ پروگرام کھلاڑیوں کو ایک تخلیقی شہری بننے میں معاونت کے لیے ہے۔

کیریئر کونسلنگ، گرومنگ، اسپیچ کلاسز، ایتھلیٹ لیڈرشپ پروگرام کے عناصر ہیں۔ ایتھلیٹ لیڈر شپ پروگرام کھلاڑیوں کو مرکزی دھارے میں شامل ہونے اور آزادانہ طور پر رہنے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔