اسپیس ایکس نائن سمندری پلیٹ فارم سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا
فلوریڈا(ویب ڈیسک)اسپیس ایکس فالکن نائن کو سمندری پلیٹ فارم پر اتارنے کا تجربہ تیسری بار بھی ناکام ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیس ایکس فالکن نائن راکٹ کے ذریعے ضروری اشیا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچائی جارہی ہیں ۔
کمپنی کا منصوبہ تھا کہ لانچنگ کے بعد فالکن نامی راکٹ کا استعمال شدہ حصہ سمندر میں تیرتے ہوئے پلیٹ فارم پر بحفاظت اتار لیا جائے ، تاکہ اسے دوبارہ استعمال کرکے بھاری اخراجات بچائے جاسکیں ۔
تاہم راکٹ زیادہ تیزی کے ساتھ اٹلانٹک سمندری پلیٹ فارم سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں وہ تباہ ہوگیا۔