Sunday, February 25, 2024

اسپورٹس سٹی منصوبہ کے تعمیراتی کام سے میرا کوئی تعلق نہیں ، احسن اقبال

اسپورٹس سٹی منصوبہ کے تعمیراتی کام سے میرا کوئی تعلق نہیں ، احسن اقبال
December 15, 2019
 نارووال (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا اسپورٹس سٹی منصوبہ کے تعمیراتی کام سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ منفی پراپگنڈہ اور کردار کشی سے جھکنے والا نہیں ۔ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا سپورٹس سٹی کی منظوری منسٹری آف پلاننگ کے فورمز سی ڈی ڈبلیو پی نے دی ۔ ڈویلپمنٹ بجٹ کابینہ اور پارلیمنٹ سے منظور ہو کر لگایا جاتا ہے ۔ ہماری منسٹری کسی تعمیراتی کام میں ملوث نہیں ہوتی ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا سپورٹس سٹی منصوبہ کے تعمیراتی کام سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔ مجھے بلیک میل کرنے کیلئے سپورٹس سٹی کے منصوبہ کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔ سپورٹس سٹی پر نیب بھی اپنا موقف میڈیا کے سامنے لائے ۔ حکومتی دباو سے ڈرنے اور جھکنے والا نہیں ، گرفتاری خود دوں گا ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا احتساب کے نام پر ملک میں ڈرامہ چل رہا ہے ۔ تحقیقات کے بعد نیب مجھے سرٹیفکیٹ جاری کرے 1993 میں میرے اثاثے زیادہ تھے یا آج ۔