Saturday, July 27, 2024

اسپرین کا استعمال کینسر کے مریضوں میں موت کا خطرہ کم کر دیتا ہے : طبی ماہرین

اسپرین کا استعمال کینسر کے مریضوں میں موت کا خطرہ کم کر دیتا ہے : طبی ماہرین
April 30, 2016
لندن (ویب ڈیسک) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ اسپرین کی ایک گولی روزانہ کھانے سے کینسر سے موت کا خطرہ 20 فیصد کم ہو جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق طبی محققین کا کہنا ہے کہ ایک حالیہ سٹڈی سے پتا چلا ہے کہ اسپرین کینسر کی کئی اقسام کے علاج میں مددگار ہے جن میں چھاتی، آنتوں اور مردانہ جنسی اعضاءمیں پائے جانے والے غدود کا کینسر شامل ہے۔ یونیورسٹی آف کیمبرج اور کارڈف یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں کینسر کے مریضوں کو 75 سے 300 ملی گرام روزانہ استعمال کرائی اور پھر اس کے اثرات جانچے۔ محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنے مشاہدے میں دوا کے اثرات دیکھے اور کینسر کے مریضوں میں موت کا خطرہ کم ہو گیا۔ دوسری جانب بعض طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپرین چھاتی کے کینسر میں مددگار نہیں البتہ آنتوں اور مردانہ اعضاءکے غدود کے کینسر کا شکار مریضوں میں اسپرین موت کا خطرہ کم کر سکتی ہے۔