Friday, April 12, 2024

اسپتال پر فضائی حملہ ، ایک افسر سمیت 16امریکی فوجیوں کے خلاف انضباطی کارروائی

اسپتال پر فضائی حملہ ، ایک افسر سمیت 16امریکی فوجیوں کے خلاف انضباطی کارروائی
April 29, 2016
واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)امریکی محکمہ دفاع نےپچھلے سال افغان صوبہ قندوز میں اسپتال کو فضائی کارروائی کا نشانہ بنانے والے ایک افسر سمیت سولہ فوجیوں کیخلاف انضباطی کارروائی کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق  فوجیوں نے  پچھلے سال  قندوز میں طالبان کیخلاف فضائی حملے کے دوران ایک اسپتال  کو بمباری کا نشانہ بنا ڈالا تھا ۔ جس میں بیالیس  افراد مارے گئے تھے۔ ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ فوجیوں کیخلاف مجرمانہ سرگرمی کا کوئی الزام نہ تھا اور انہیں  انتظامی سزا دی گئی ہے جن افراد کیخلاف انظباطی کارروائی کی گئی ہے ان میں اسپیشل فوج کے عہدیدار بھی شامل ہیں  انہوں نے بتایا کہ ان میں سے کسی کا بھی  کورٹ مارشل نہیں کیا گیا۔