Sunday, September 25, 2022

مریض کا علاج اسپتال کے مالک سے پوچھ کر نہیں کیا جاتا : سینیٹر سعید غنی کا جواب

مریض کا علاج اسپتال کے مالک سے پوچھ کر نہیں کیا جاتا : سینیٹر سعید غنی کا جواب
کراچی (92نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ضیاءالدین اسپتال میں اگر دہشت گردوں کا علاج ہوا ہے تو تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اسپتال میں داخل مریض کا علاج مالک سے پوچھ کر نہیں کیا جاتا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد میں بلدیاتی الیکشن مہم کے دوران 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عدالتوں کااحترام کرتی ہے۔ امید ہے ڈاکٹر عاصم حسین کے کیس میں بھی انصاف کیا جائے گا۔ ضیاءالدین اسپتال میں مجرموں کے علاج کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسپتال کے مالک سے پوچھ کر مریضوں کا علاج نہیں ہوتا۔ سعید غنی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم سے کوئی سیاسی اتحاد نہیں ہوگا۔ لانڈھی مدینہ کالونی میں پارٹی کے کچھ کارکنان نے کالعدم تنظیم سے سیاسی اتحاد کیا جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔