Tuesday, October 4, 2022

اسپاٹ فکسنگ کیس، ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندئ عائد

اسپاٹ فکسنگ کیس، ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندئ عائد

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں کرکٹ ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے ۔
ناصر جمشید پر تعاون نہ کرنے کے باعث پابندی عائد کی گئی ۔
پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے کہا کہ ناصر جمشید پر لگے الزامات ثابت ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ایک سال پابندی کی سزا سنائی گئی ۔
ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے کہا کہ ان کے مؤکل پہلے ہی ایک سال 8 ٓٹھ ماہ کی سزابھگت چکے ہیں ۔ مشاورت کرکے آئندہ کالائحہ عمل دیں گے ۔
ناصرجمشید سزاکی زد میں آنے والے پانچویں کرکٹرہیں ۔ ان سے پہلے محمد عرفان،محمد نواز،خالد لطیف اور شرجیل خان کو سزاسنائی جاچکی ہے۔