Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسپاٹ فکسنگ کیس ، کرکٹر شاہ زیب حسن کی سزا چار سال کر دی گئی

اسپاٹ فکسنگ کیس ، کرکٹر شاہ زیب حسن کی سزا چار سال کر دی گئی
August 10, 2018
لاہور (92 نیوز) کرکٹر شاہ زیب حسن کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کی کمی کے لئے اینٹی کرپشن ٹربیونل سے رجوع مہنگا پڑ گیا۔ سزا ایک سال سے بڑھا کر چارسال کر دی گئی، جرمانہ بھی برقرار رکھا گیا۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سزاکے خلاف کرکٹر شاہ زیب حسن اور پی سی بی کی اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری کیس کی سماعت پر آزاد ایڈجوڈیکیٹر جسٹس حامد فاروق نے  فیصلہ سنایا۔ فیصلے کے مطابق شاہ زیب حسن کی سزا ایک سال سے بڑھا کر چار سال کر دی گئی۔ دس لاکھ روپےجرمانہ برقرار رکھا گیا۔ شاہ زیب حسن ایک سال کی سزا کاٹ چکے ہیں، انہوں نے صرف دس لاکھ جرمانے کے خلاف اپیل کی تھی ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے باہر پی سی بی کے مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو میں  کہا بلے باز پر عدم تعاون ، معاونت نہ کرنے اور کھلاڑیوں کو اکسانے کا جرم ثابت ہوا۔ کرکٹر شاہ زیب حسن نے پی سی بی ایڈجیوڈیکیٹر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔