Monday, September 16, 2024

اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر عمر اکمل نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی

اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر عمر اکمل نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی
July 7, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپاٹ فکسنگ میں معطل قومی کرکٹر عمر اکمل نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔

عمر اکمل کا بحالی پروگرام شروع ہو گیا۔ عمر اکمل نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ویڈیو پیغام ریکارڈ کروا دیا۔ عمر اکمل کا کہنا ہے کہ مجھے کچھ لوگوں نے اپروچ کیا مگر میں بروقت اس کی اطلاع پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو نہ دے سکا۔ یہ میری غلطی تھی جس کی میں گزشتہ ایک سال سے سزا بھگت رہا ہوں۔