Wednesday, September 28, 2022

اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی ،آئندہ ماہ کیئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی ،آئندہ ماہ کیئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ
December 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ہو گیا جس کے مطابق آئندہ ماہ کے لیے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

شرح سود 8.75 سے بڑھ کر 9.75 فیصد ہو گئی۔ مرکزی بینک کے مطابق مہنگائی کے باعث شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مہنگائی کو کنٹرول، روپے کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ تجارتی خسارے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رواں مالی سال برآمدات کی نسبت درآمدات میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔