اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار کے غیررجسٹرڈ پرائز بانڈ کی فروخت روکنے کی ہدایت دیدی

کراچی ( 92 نیوز) اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار والے انعامی بانڈز پر بینکوں کو ہدایات جاری کردیں، غیر رجسٹرڈ پرانے40ہزار کے پرائز بانڈز کی فروخت24 جون سے روکنے کی ہدایت کردی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 40ہزار کے پرانے بانڈز31 مارچ 2020 کے بعد کیش ہونگے نہ ہی رجسٹرڈ کئے جائیں گے ۔
چالیس ہزار کے پرانے پرائز بانڈز کو 40ہزار پریمیم پرائز میں تبدیل کیا جاسکے گا۔