اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا،شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا گیا

کراچی ( 92 نیوز ) اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ، شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیاگیا۔
ایک فیصد اضافے سے شرح سود 7.50 فیصد سے بڑھ کر 8.50 فیصد ہو گئی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کا اعلان آئندہ دو ماہ کیلئے کیا گیا ہے ۔
حکومت کی جانب سے خالی خزانے کو بھرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جب کہ وزیراعظم بھی بینکوں میں پیسے رکھنے سے متعلق عوام سے اپیل کر چکے ہیں ۔