Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 25 بیسز پوائنٹس اضافے سے 10.25 فیصد مقرر کر دیا

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 25 بیسز پوائنٹس اضافے سے 10.25 فیصد مقرر کر دیا
January 31, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا جس میں شرح سود 25 بیسز پوائنٹس اضافے سے 10.25 فیصد مقرر کر دیا گیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے آئندہ دوماہ کے لئے مانیٹری پالیسی  کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں 0.25 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔ نئی شرح یکم فروری سے لاگو ہوگی۔ جاری کھاتوں کا خسارہ 13 اور 14 ارب ڈالر کے درمیان  گردش کررہا ہے۔ صنعتوں میں تیس فیصد اضافی تقابل کی قوت پیدا ہوئی لیکن یہ تجارتی خسارے اور مقامی مارکیٹ میں مدد دینے کے قابل نہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نےکہا کہ روپیہ  مستحکم کرنے کیلئے دخل اندازی نہیں کریں گے۔ اس کا تعین مارکیٹ کو کرنا ہو گا۔ زراعت، درمیانے درجے کی صنعتوں اور سستے مکانات کو فروغ دینے کیلئے قرض مہیا کیے جائیں گے۔ گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالیاتی امور میں بہتری  کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ پالیسی ریٹ کو 2019 میں 22 بنیادی پوائنٹس پر رکھنا ضروری ہو گیا ہے۔ حکومت کو مالیاتی امور میں مستعدی دکھانا ہو گی۔