اسٹیٹ بینک نے روزانہ اور سالانہ بنیادوں پر ڈالر خریدنے کی نئی حد مقرر کردی

کراچی (92 نیوز) اسٹیٹ بینک نے روزانہ اور سالانہ بنیادوں پر ڈالر خریدنے کی نئی حد مقرر کردی۔ روزانہ کی بنیاد پر ڈالر خریداری کی حد 50 ہزار سے کم کرکے 10 ہزارڈالر کردی گئی۔
مرکزی بینک کی جانب سے سالانہ بنیادوں پر ڈالرخریدنے کی حد ایک لاکھ ڈالرمقرر کی گئی ہے۔ پہلے سالانہ بنیادوں پر ڈالر خریدنے کی کوئی حد نہیں تھی۔
ڈالر کی خریداری کی حد کم کرنے کا مقصد ڈالر کی سٹے بازی کو روکنا ہے۔