اسٹیٹ بنک نے دوماہ کےلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

کراچی(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے اگلے دوماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیاہے۔
شرح سود میں نصف فیصد کمی کی گئی ہے جس کے بعد شرح سود تیرہ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
ماہرین بنیادی شرح سود میں 1فیصد کمی کی توقع کر رہے تھے تاہم اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں نصف فیصد کمی کرتے ہو ئے 8فیصد کردی ہے۔
یہ شرح سود تیرہ سال کی کم ترین سطح ہے۔
رواں مالی سال شرح سود میں نمایاں کمی کے باوجود نجی شعبے کی جانب سے قرضوں کے حصول میں تیزی نہیں دیکھی جاسکی ہے۔
جبکہ حکومت کمرشل بینکوں سے 8 ماہ کے دوران 1 ہزار ارب روپے سے زائد قرضے لے چکی ہے۔