Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف مہم شروع کررہے ہیں،کراچی پولیس چیف

اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف مہم شروع کررہے ہیں،کراچی پولیس چیف
August 11, 2018
کراچی ( 92 نیوز) چیف پولیس کراچی امیر شیخ نے کہا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مہم شروع کر رہے ہیں ۔ امیر شیخ کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں  کہ اسٹریٹ کرمنلز کو عدالت سے سزا دلوائیں ، اسٹریٹ کرائم پر قابو پانا ترجیح ہے ۔چیف پولیس کراچی نے اسٹریٹ کرائم کو اپنے لئے سب سے بڑا چیلنج قرار دے دیا۔ ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ کہتے ہیں روزانہ چالیس، پچاس وادرداتیں ہورہی ہیں، نظام میں بہتری لائیں گے ۔ کراچی پولیس چیف نے عوام اور محافظوں میں دوریا ختم کرتے ہوئے رابطہ نمبر کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مددگار 15 کو مزید بہتر کررہے ہیں، گاڑیاں بھی دیں گے اور موٹر سائیکلیں بھی، چاہتا ہوں شہری منٹ، سکینڈ میں ون فائیو تک رسائی حاصل کریں۔ دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی نے جشن آزادی سیکورٹی پلان کا اعلان کردیا ، کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا ہے کہ یوم آزادی پر مزار قائد،اہم سرکاری عمارتوں اور مارکیٹوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ 13 ہزار جوان یوم آزادی پر فرائض انجام دیں گے، ساحل پر منچلوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔