Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئےلاہور کی سڑکوں پر ڈولفن فورس کے جوان گشت کرینگے

اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئےلاہور کی سڑکوں پر ڈولفن فورس کے جوان گشت کرینگے
September 4, 2015
لاہور(92نیوز)اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کےلئے پنجاب پولیس بھی جدید ہوگئی جدید سازو سامان سے لیس اور تربیت یافتہ ڈولفن فورس اب پنجاب کے دل لاہور کی سڑکوں پر گشت کرے گی۔ اس فورس کانامم ڈولفن رکھےجانےکی وجہ دوسروں کی رہنمائی جیسی خصوصیات ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ڈولفن جوچھوٹی اورمصیبت زدہ سمندری مخلوق کوخونخوارشارک کےحملےسےبچاتی ہےاسی طرح یہ فورس بھی شہریوں کوجرائم پیشہ افراد سےمحفوظ رکھےگی ۔ ڈولفن فورس میں شامل ایک ایس پی، چار ڈی ایس پیز، چھے انسپکٹرزسمیت پچیس اہلکاروں نے ترکی میں ٹریننگ حاصل کی تھی یہ افسران  ڈولفن پولیس کے سات سو اہلکاروں کو سات ہفتوں میں ہیوی بائیک اور جدید اسلحہ سے کرائم فائٹنگ کی تربیت دیں گے۔ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد پہلے مرحلے میں تین سو ہیوی بائیکس پر جدید اسلحہ سے لیس ڈولفن فورس کے اہلکار لاہور کے علاقوں ماڈل ٹاؤن، کینٹ اور صدر ڈویژن میں گشت کریں گے۔ ڈولفن فورس کے اہلکارکا کہنا ہے کہ نئی فورس کا حصہ بننے پر انہیں فخر ہے۔ ڈولفن فورس کا ریسپانس ٹائم پانچ سے سات منٹ ہوگا اور اس فورس کے تمام اہلکار چوبیس گھنٹے جی پی آر ایس سسٹم کے ذریعے کنٹرول روم کے ساتھ منسلک رہیں گے۔ ڈولفن فورس کے سیکٹر انچارج ڈی ایس پی محمودالحسن کا کہنا ہے کہ اس فورس کا مقصد سٹریٹ کرائم کو ختم کرنا ہے۔ ڈولفن فورس کے لیے دو ارب ستر کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جبکہ اس میں شامل ہر اہلکار کو دس ہزار روپے کا اضافی الاؤئنس بھی دیا جائے گا۔