Monday, November 28, 2022

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں خواتین بھی حصہ لینے لگیں ‏

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں خواتین بھی حصہ لینے لگیں ‏
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں خواتین بھی حصہ لینے لگیں ،نارتھ کراچی انڈہ موڑ پر برقع پوش خاتون  نے ساتھی ملزم کے ساتھ  ملکر اسلحہ کے زور پر خاتون کو لوٹ لیا ۔ سی سی ٹی وی ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برقع پوش ملزمہ نے اسلحے کے زور پرخاتون سےانگوٹھی اور چین اتروالی، واردات کے بعد خاتون اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر باآسانی فرار ہو گئی ۔ سی سی ٹی ویڈیو ہونے کے باوجود پولیس تاحال ملزمان تک نہ پہنچ سکی۔