اسٹراسبرگ میں فائرنگ کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا

اسٹراسبرگ( 92 نیوز) فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور زخمی دم توڑ گیاجس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ۔
خبر ایجنسی کے مطابق مرنے والے پانچویں شخص کی شناخت پولِش نژاد بارٹو پیڈرو کے نام سے ہوئی ہے ، واقعے میں زخمی ہونے والے دس افراد تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے ۔
گزشتہ ہفتے شریف شیکاٹ نامی حملہ آور نے اسٹراسبرگ میں کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کردی تھی، حملہ آور کو واقعے کے دو روز بعد سرچ آپریشن کے دوران ہلاک کردیاگیاتھا۔