Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بہتری وزیراعظم کی درست معاشی پالیسیوں کی عکاس ہے ، فردوس عاشق اعوان

اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بہتری وزیراعظم کی درست معاشی پالیسیوں کی عکاس ہے ، فردوس عاشق اعوان
January 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ٹریکٹرز کی فروخت میں 43 فیصد اضافہ اور اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بہتری وزیراعظم کی درست معاشی پالیسیوں کی عکاس ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہا مالی سال 2019-20 میں 15,200 کے مقابلے میں 21,800 یونٹس ٹریکٹرز کی فروخت وزیراعظم عمران خان کی درست معاشی پالیسیوں کی عکاس ہے جو زرعی پیداوار اور زرمبادلہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ کسان کی خوشحالی میں مددگار ثابت ہو گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا جنوری 2020 میں پاکستان سٹاک مارکیٹ خطے کی دوسری جبکہ دنیا کی ساتویں بہترین مارکیٹ بن کر سامنے آئی۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف حکومت کی معاشی کامیابیاں مفاد پرست اور کرپٹ سیاستدانوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔