Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسٹاک مارکیٹ دوہزار سے زائد پوائنٹس تک گر گئی

اسٹاک مارکیٹ دوہزار سے زائد پوائنٹس تک گر گئی
July 11, 2017

کراچی (92نیوز)پاناما لیکس پر جے آئی ٹی رپورٹ آنے سے اسٹاک مارکیٹ دوہزار سے زائد پوائنٹس گر گئی  ۔ مارکیٹ میں تیزی سے گرتے شئیرز پرائس نے چھوٹے سرمایہ کاروں کو شدید دباو میں رکھا  ۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چوالیس ہزار ایک سو بیس پر بند ہوا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آنے سے عرش سے فرش پر آگئی وزیر اعظم کے خلاف رپورٹ دیکھ کر سرمایہ کاروں میں ایسی بے چینی پھیلی کہ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس دو ہزار ایک سو ترپن پوائنٹس گر گیا جس سے مجموعی سرمایہ کاری میں چار اعشاریہ چھ فیصد کمی ہوئی ۔  شیئربازار سے وابستہ ماہرین نے خبر دار کیا مارکیٹ کو  سپورٹ نا ملی تو انڈیکس تیزی سے گرے گا ۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سیشن آغاز سے اختتام تک منفی زون میں رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس چوالیس ہزار ایک سو بیس پر بند ہوا  ۔