Sunday, August 1, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر‘ ہنڈریڈ انڈیکس میں 30پوائنٹس اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر‘ ہنڈریڈ انڈیکس میں 30پوائنٹس اضافہ
May 23, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے انڈیکس نے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بینکاری اور توانائی سمیت دیگر سیکٹرز کے بعض حصص کی فروخت کا دباﺅ اور منافع حاصل کرنے کے رجحان کی وجہ سے اتار چڑھاو دیکھا گیا اور ایک موقع پر مارکیٹ مندی کا بھی شکار رہی لیکن کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیس پوائنٹس کے اضافے میں کامیاب رہا اور انڈیکس چھتیس ہزار سات سو تئیس پوائنٹس پر بند ہوا جو ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے۔