Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسٹار باکسر محمد علی کا آج 77واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

اسٹار باکسر محمد علی کا آج 77واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے
January 17, 2019
 لسویل (92 نیوز) امریکی باکسر محمد علی کے پرستار آج ان کی 77ویں سالگرہ  منا رہے ہیں۔ کنگ آف رنگ نےکئی میدانوں میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ محمد علی 1942 کو امریکہ کے شہر لسویل میں  پیدا ہوئے۔ شہرہ آفاق باکسر کا پیدائشی نام کاسیئس مارسیلس کلے تھا۔ اسٹار باکسر محمد علی نے 1960میں پروفیشل باکسنگ کا آغاز کیا اور جلد ہی باکسنگ  کی دنیا میں اپنا نام پیدا کیا۔ اٹھارہ برس کی عمر میں1960 میں  روم  اولمپکس میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ 164 میں اس وقت کے خطر ناک باکسر سنی لسٹن کو شکست دے کر  ہیوی ویٹ چیمئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور اسی سال شہرہ آفاق باکسر نے  اسلام قبول کیا اور اپنا نام محمد علی رکھا۔ محمد علی نے اپنے کیر ئیر میں 61 فائٹس لڑیں ، 56 میں فتح کا جھنڈا گاڑا جبکہ صرف 5 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ لیجنڈ باکسر نے 37 بار حریف باکسرز  کو ناک آؤٹ کیا۔ سیاہ فارم امریکیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر انہیں پانچ سال قید بھی کاٹنا پڑی۔ 1981 میں باکسنگ سے  ریٹائرڈ ہو گئے۔ عظیم باکسر محمد علی 74 سال کی عمر میں 3 جون 2016 میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔