Friday, December 2, 2022

اسٹار باؤلر محمد عباس 12 سال بعد 10 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے

اسٹار باؤلر محمد عباس 12 سال بعد 10 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے
ابوظہبی (92 نیوز) ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز بھی محمد عباس چھائے رہے ۔ فاسٹ باؤلر نے دوسری اننگز میں پانچ آسٹریلوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اسٹار باؤلر 12 سال بعد 10 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے ۔ فاسٹ باؤلرز نے ایسی گیندیں کرائی کہ حریف بلے باز کچھ سمجھ ہی نہ پائے۔ اسٹار کرکٹر نے پہلی اننگز میں پانچ مہرے کسکائے۔ دوسری اننگز میں بھی عباس کا جادو سرچڑھ کر بولا اور ایک بار پھر پانچ  بلے بازوں کا شکار کیا۔ قومی کرکٹر نے شاندار پرفارمنس بیٹی کے نام کردی ۔ کہتے ہیں ٹارگٹ کو ہٹ کیا جس کے باعث کامیاب ہوا۔ ٹیم کو ون ڈے میں بھی ضرورت پڑی تو  حاضر ہوں۔ محمد عباس نےعمدہ پرفارمنس  سے سابق کرکٹرزکو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا۔ مائیکل وان، ڈیل اسٹین اور رمیز راجا نے بھی  محمد عباس کو بہترین باؤلر قرار دیا۔