Friday, September 30, 2022

اسموگ، پاک زمبابوے سیریز اور پی ایس ایل کے لاہور میں شیڈول میچز راولپنڈی اور کراچی منتقل

اسموگ، پاک زمبابوے سیریز اور پی ایس ایل کے لاہور میں شیڈول میچز راولپنڈی اور کراچی منتقل
لاہور (92 نیوز) اسموگ نے پاکستان اور زمبابوے سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونیوالی سیریز اور پی ایس ایل کے لاہور میں شیڈول تمام میچز راولپنڈی اور کراچی منتقل کردیئے گئے۔ اسموگ ماحول کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو بھی متاثر کرنی لگی !، اسموگ کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پی سی بی نے پاک زمبابوے سیریز اور پی ایس ایل کے لاہور میں شیڈول میجز روالپنڈی اور کراچی منتقل کر دئیے۔ پاک زمبابوے سیریز کے تینوں ٹی ٹونٹی میچزراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ پی ایس ایل 2020 کے بقیہ چاروں میچز کراچی میں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کہتے ہیں کہ گزشتہ چند ہفتوں سے موسم کی بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے، لاہور میں آئندہ ماہ سموگ کی شدت میں اضافے کی معلومات ملیں تو کھلاڑیوں کی صحت پر سمجھوتہ کرنے کی بجائے میچز دوسرے شہروں میں منتقل کرنا کا فیصلہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کہتے ہیں کہ  زمبابوے کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل کی فرنچائزز کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس فیصلے کو تسلیم کیا۔