ویب ڈیسک: ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھارباریشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14سے16نومبر کے دوران پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے ۔ جبکہ جمعرات سے ہفتے کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کل لاہور،فیصل آباداورگوجرانوالہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، بارشوں کے باعث سموگ میں کمی کا بھی امکان ہے۔
اس کے علاوہ پاراچنار شہر اور ضلع کرم کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا،بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
ضلع میں کم سے کم درجہ حرارت آج 4 ریکارڈ کیا گیا البتہ سردی سے بچنے کیلئے لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔