Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسمبلی انتخاب کیلئے اہلیت کی شرائط 2 سے 7 کرنیکا مقصد قانون سازوں کو کمزور کرنا تھا، وزیراعلیٰ سندھ

اسمبلی انتخاب کیلئے اہلیت کی شرائط 2 سے 7 کرنیکا مقصد قانون سازوں کو کمزور کرنا تھا، وزیراعلیٰ سندھ
November 20, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا اسمبلی انتخاب کیلئے اہلیت کی شرائط 2 سے 7 کرنے کا مقصد قانون سازوں کو کمزورکرنا تھا۔

مراد علی شاہ نے سندھ ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب میں کہا اس ملک کا آئین ہے جسے ہم سب نے فالو کرنا ہے۔ سیاستدان الیکشن لڑنےجاتاہےتو اس کی جانچ پرتال شروع ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو کو کمزور کیا گیا ہے، ایگزیکٹو کے کیسز مجھے بھگتنا پڑتے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے اس موقع پر وکلا کیلئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان بھی کیا۔